ڈیرہ اسماعیل خان :خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک سات سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر درازندہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ کار کس وجہ سے بے قابو ہوئی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: فضاگٹ پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی بھرپور کارروائیاں جاری
علاقے میں فضا سوگوار ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔