ڈیرہ اسماعیل خان : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم پر شہریوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں شہری گورنر سے عید ملنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
عید ملنے کی یہ روایت نہ صرف خوشگوار ماحول کا باعث بنی بلکہ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہریوں سے سیاسی، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کا عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری
کنڈی ماڈل فارم پر عوامی رش کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے شہریوں کے ساتھ اس خوشگوار رابطے کو مقامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔