بنوں: عید کی نماز کے دوران فتنہ الخوارج کی آمد پر کشیدگی،آج شام کو قبائلی جرگہ طلب

بنوں :خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے دوران اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب فتنۂ خوارج جامع مسجد کم چشمی میں داخل ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، خوارج کی موجودگی پر طاؤس خیل قوم کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا اور فوری مزاحمت کا اعلان کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، خوارج کو دیکھ کر متعدد نمازی نماز چھوڑ کر قریبی بڑی مسجد کی طرف چلے گئے۔ کچھ دیر بعد مقامی عوام دوبارہ جامع مسجد میں جمع ہوئے جہاں خوارج کے ساتھ سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ عوامی دباؤ اور غصے کے باعث خوارج کو بالآخر مسجد اور گاؤں سے واپس جانا پڑا۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آج شام پانچ بجے ایک ہنگامی قبائلی جرگہ طلب کر لیا گیا ہے، جس میں خوارج کو پناہ دینے یا ان کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قبائلی فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عید کے دوسرے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی شہریوں سے کنڈی ماڈل فارم پر ملاقات

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے، تاہم مقامی مشران حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top