تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی،بجلی کی پیداواری یونٹس بھی بند

ملک بھر میں دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال، ترجمان واپڈا نے تفصیلات جاری کر دیں

واپڈا نے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور آبی ذخائر کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، چناب اور کابل سمیت مختلف مقامات پر پانی کی آمد و اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 78 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 52 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں آمد اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 20 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔

نوشہرہ میں دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 24 ہزار 700 کیوسک ہے۔

آبی ذخائر کی صورتحال

تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1451.97 فٹ ہے اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 11 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1163.60 فٹ ہے اور ذخیرہ 22 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

چشمہ ریزروائر میں سطح 642.80 فٹ اور ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں: عید کی نماز کے دوران فتنہ الخوارج کی آمد پر کشیدگی،آج شام کو قبائلی جرگہ طلب

ترجمان کے مطابق، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائرز میں مجموعی طور پر 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی موجود ہے۔

واپڈا کے مطابق تربیلا، چشمہ اور نوشہرہ کے مقامات پر دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ پر مبنی ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات کی تفصیل آج صبح 6 بجے کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

Scroll to Top