بھارت میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کو جرم بنا دیا گیا

لکی مروت میں ترکی فلاحی تنظیم کی جانب سے مستحق افراد کے لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام

لکی مروت :عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں صاحب استطاعت افراد قربانی کرتے ہیں، وہیں ترکیہ کی فلاحی تنظیم آئی ایچ ایچ این ایل نے ضلع لکی مروت کے مستحق اور غریب گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔

تنظیم کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تاجہ زئی کے سامنے سینکڑوں بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی، جس کا گوشت علاقے کے نادار گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس اجتماعی قربانی کی نگرانی ترکیہ فلاحی تنظیم کے ذمہ داران اور تحصیل میئر سرائے نورنگ عزیز اللہ خان نے خود کی۔

اس موقع پر عزیز اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کی تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مستحق خاندانوں کو قربانی میں شامل کرنا نہ صرف ایک انسانی جذبے کی مثال ہے بلکہ اس کا مقصد انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں نہ صرف قربانی جیسے مذہبی فریضے کی ادائیگی میں مدد کر رہی ہیں بلکہ علاقے میں روزگار، صحت، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہیں تاکہ ایک باشعور اور خود کفیل معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عید کے دوران شدید لوڈ شیڈنگ، حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے، اسد قیصر

ضلع بھر میں عید قرباں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اور عوام نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے تنظیم کے شکر گزار ہونے کا اظہار کیا ہے۔

Scroll to Top