پشاور:خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ایک اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام کلیکٹوریٹس 30 جون 2025 تک ہفتہ کے روز بھی معمول کے دفتری اوقات میں کھلے رہیں گے۔
اس فیصلے کا مقصد جون 2025 کے ٹیکس کلیکشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہے۔
حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے تمام ریجنل دفاتر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک کی مجاز برانچوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جمع شدہ ٹیکس کی رقم اسی دن اسٹیٹ بینک میں منتقل کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:حیات آباد واکنگ ٹریک منصوبہ تاخیر کا شکار، سات ارب روپے کے اخراجات پر سوالات اٹھنے لگے
مزید برآں، تمام ایڈیشنل کلیکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ سمیت تمام کام کے دنوں میں عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔یہ حکم نامہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے کلیکٹر ایس ٹی ایس کی جانب سے جاری کیا گیا