مانسہرہ میں کامیاب پولیس مقابلہ، مغوی کمسن بچہ بازیاب،اغواکار ہلاک

مانسہرہ تھانہ بالاکوٹ میں مورخہ 5 جون 2025ء کو مسماۃ (آ) زوجہ محمد وقاص، ساکن کوہستان کالونی، نے رپورٹ درج کروائی کہ اُس کا ڈھائی سالہ بیٹا محمد سعد، جسے اُس کی پھوپھی (م) دم کے بہانے لے گئی تھی، لاپتہ ہے۔

بعد ازاں، بچے کے والد (مقیم دبئی) کو نامعلوم افراد کی جانب سے تاوان کی کالز موصول ہوئیں۔ملزمان کی گرفتاری اور بچے کے بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

تحقیقات کے دوران ملزمان کی تلاش میں چھاپے، موبائل لوکیشن ٹریسنگ اور دیگر قانون نافض کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل کی گئی۔
10 جون 2025 کو تاوان کی ادائیگی کے لیے ملزمان نے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا۔ پولیس نے گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں اغواکار، ارمٰان جان اور فہیم خان (ساکنان بڈھ بیر، پشاور، افغان باشندے) ہلاک ہو گئے۔

مغوی بچہ محمد سعد اور خاتون (م) کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ ملزمان سے دو 30 بور پستول اور 30 عدد کارتوس برآمد، پویس کے جانب سے واقعے میں مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top