خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا حجم 2000 ارب روپے سے زائد متوقع ہے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کے لیے بھی اضافی فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ:نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے پر پابندی

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے اور بجٹ میں پائیدار ترقی کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔

Scroll to Top