عید کا دن دوسروں کے دکھ ،درد بانٹنے کیلئے ایثار وقربانی کا احساس دلاتا ہے ، علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا کا ریونیو اتنا بڑھ چکا ہے کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،

موجودہ مالی حالات میں خیبرپختونخوا اتنی مالی خودکفالت حاصل کر چکا ہے کہ وفاقی حکومت کو بھی قرض فراہم کر سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ریونیو بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی خودمختاری صوبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے افغان پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے،

یہ بھی پڑھیں : ضم اضلاع کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان مذاکرات میں خیبرپختونخوا کے قبائلی عمائدین اور جرگہ ممبران کو بھی شامل کیا جائے تاکہ علاقائی معاملات میں صوبے کا مؤثر کردار سامنے آ سکے۔

Scroll to Top