پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین بارے عدالت سے بڑی خبر آگئی ،تحریری فیصلہ بھی جاری

پی ٹی آئی کیمپ نذرآتش کیس: پیپلز پارٹی رہنما شجاع خان کو 23 جون تک عبوری ضمانت منظور

پشاور: پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری شجاع خان کی پی ٹی آئی کیمپ نذرآتش کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت 23 جون تک منظور کر لی گئی ہے۔

عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ وزیر نے کی۔

سماعت کے دوران شجاع خان کے وکیل لاجبر خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل ایک سیاسی رہنما ہیں اور انہیں پرامن احتجاج میں شرکت کرنے پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، علی امین گنڈاپور

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا اور شجاع خان کو 23 جون تک عبوری ضمانت دے دی۔

Scroll to Top