خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، چند مقامات پر بارش کا امکان

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، متعدد شہروں میں درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو رواں موسم گرما کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جیکب آباد اور منڈی بہاؤالدین میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں گرمی کی شدت برقرار رہی اور درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا۔

نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم رہا، جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 اور 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ہیٹ ویو جاری،گرمی کی شدت برقرار، خیبرپختونخوا میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ طبی ماہرین اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top