بجٹ 2025-26 : سولر پینلز پر ٹیکس لگانا عام آدمی سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے، نور عالم خان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما نور عالم خان نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ڈیوٹی عائد کر کے حکومت نے عام آدمی سے سستی توانائی کا حق بھی چھین لیا ہے۔

نور عالم خان نے بجٹ میں ٹیکس اصلاحات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سکیل 4 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین پر ٹیکس کم نہیں کیا گیا، جبکہ وہ طبقہ جو سالانہ 6 لاکھ سے 22 لاکھ روپے کماتا ہے، ان کے لیے ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کر کے عوام سے مسلسل بوجھ وصول کر رہی ہے، مگر اس کے باوجود دعویٰ کیا جاتا ہے کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں  خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی؟ اختیار ولی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بجٹ میں متوسط اور نچلے طبقے کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے، جو مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ 

Scroll to Top