پشاور :پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے مشکل معاشی حالات کے باوجود ایک عوام دوست بجٹ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس استثنیٰ بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ صرف پرتعیش درآمدی اشیاء پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے،جبکہ عام استعمال کی اشیاء پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، جو ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین قدم ہے۔
ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو بھی بجٹ میں ریلیف دیا گیا ہے، جس سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی پر مسلسل ایک سال تک کنٹرول برقرار رکھا اور امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح استحکام قائم رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ادارے کیا کررہے ہیں ، سب کے سامنے ہے ،76 سال کی فرعونیت انجام کے قریب ہے، علی امین
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے پسماندہ علاقوں کی ترقی، عوامی خوشحالی اور ریلیف کو ترجیح دیتی آئی ہے، اور حالیہ بجٹ اسی وژن کا تسلسل ہے۔