سابق ناظم پشاور محمد عاصم خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی مقرر

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے سابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا معاونِ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔

یہ تقرری وزیراعلیٰ کی سفارش پر عمل میں لائی گئی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بدھ کے روز جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان

محمد عاصم خان اس سے قبل بلدیاتی حکومت کے دور میں پشاور کے ضلع ناظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے فعال رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔

Scroll to Top