وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اماراتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، متعدد وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی یو اے ای جائے گا۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دوسری جانب ترجمان نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے پُرامن اور منصفانہ حل، بالخصوص دو ریاستی حل کے تناظر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے دورۂ یو اے ای کو پاک-امارات تعلقات کے استحکام اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top