فیلڈ مارشل امریکی فوج کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو ، بھارتی حلقے پریشان

فیلڈ مارشل امریکی فوج کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو ، بھارتی حلقے پریشان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل کو مدعو کئے جانے پر پاکستان اور اس کے حمایتی خوش جبکہ حریف پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ، بالخصوص بھارتی میڈیا اور پاکستان مخالف لابی صرف سرگرم ہے ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر 7جون تا 14جون تک جاری رہنے والی تقریبات کے آخری روز کی تقریبات میں شرکت کرینگے ، ان کی ملاقاتوں اور دیگر رابطوں اور مصروفیات کی تفصیلات کاکوئی شیڈول سامنے نہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک ایرکوریلا نے کانگریس کی سماعت میں پاکستان کی دہشتگرد ی کیخلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے شاندار اور مثبت کردار قرار دیا ۔

Scroll to Top