اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ انہیں چیئرمین شپ سے ہٹایا ہے اور نہ ہی پارٹی کی سربراہی واپس لی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیئرمین شپ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ان کے پاس امانت ہے اور جب تک بانی کا اعتماد حاصل ہے، وہ چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں جن کا مقصد صرف سیاسی سنسنی پھیلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت نے متعدد بار ٹرمپ سے رابطہ کر کے مؤقف سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی، بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بھی پارٹی چیئرمین ہیں اور تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔