ایبٹ آباد میں فائرنگ سے خواجہ سرا قتل، دوسرا شدید زخمی

ایبٹ آباد میں فائرنگ سے خواجہ سرا قتل، دوسرا شدید زخمی

ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود میں فائرنگ سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا زیبی قتل ہو گئی اور لاہور کی رہائشی بینش شدید زخمی ہو گئی۔

واقعہ ناڑی روڈ پر ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں ملزم نے دونوں خواجہ سراؤں پر اندھا دھند فائرنگ کیجس کے نتیجے میں زیبی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بینش کو زخمی حالت میں سپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد خواجہ سرا کمیونٹی نے تھانہ میرپور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہِ ریشم کو بند کر دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتل کو سخت سزا دی جائے اور خواجہ سرا کمیونٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو فوری کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا اور زخمی بینش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ انسدادِ پولیو مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور خواجہ سرا زیبی کے درمیان پہلے دوستی تھی اور مقتولہ کے موبائل فون میں موجود ملزم کی تصاویر پر تنازع پیدا ہوا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

Scroll to Top