ایران پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ایران پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ بلاجواز اور غیر قانونی ہے جو ایرانی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہر خودمختار ریاست کی طرح ایران کو بھی اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے بلکہ یہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بھی ہے۔

پاکستان نے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے اور جارحیت کے مرتکب ملک کو جوابدہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

 ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے فوری اور موثر کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔

Scroll to Top