اسرائیل کا ایران پر حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسرائیل کا ایران پر حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اقدام پہلے سے خطرے سے دوچار خطے میں مزید بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرے گا۔

وزیراعظم نے حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی اس کشیدہ صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خطے میں کسی بھی نئی جنگ کے خدشے کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کریں۔

Scroll to Top