اقوام متحدہ کا اسرائیل ایران کشیدگی پر گہری تشویش، فریقین سے تحمل کی اپیل

اقوام متحدہ کا اسرائیل ایران کشیدگی پر گہری تشویش، فریقین سے تحمل کی اپیل

اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل سمیت تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل خطے میں کسی بھی قسم کی عسکری کشیدگی کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے پر خصوصی تشویش ظاہر کی گئی کیونکہ اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ کسی بھی نئی محاذ آرائی سے مشرق وسطیٰ مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے اس لیے تمام فریقین خطے کو گہرے تنازع میں دھکیلنے سے گریز کریں۔

اسرائیل نے ایران پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور 6 ممتاز جوہری سائنسدان شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی جارحیت، سعودی عرب کا شدید ردعمل

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 5 عام شہری شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Scroll to Top