امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کو جلد معاہدہ کر لینا چاہیے ورنہ مستقبل میں حملے مزید وحشیانہ ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کو کئی بار معاہدے کی پیشکش کی لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا گیا مگر ایران نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔
ٹرمپ نے کہا اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران کو ڈیل کر لینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملہ، حقیقت کیا ہے؟ 10 چونکا دینے والے سوالات اور ان کے جوابات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اب بھی سنجیدگی نہ دکھائی تو آنے والے دنوں میں ہونے والے حملے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوں گے۔