خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب، وجہ کیابنی ؟ جانئے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطین اور ایران سےمتعلق قرارداد منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ کے بعد فلسطین اور ایران سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کی گئی، جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق آج صبح اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ان حرکتوں نے خطے کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں بھی نسل کشی کر رہا ہے۔

اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مشترکہ طور پر اسرائیل اور اس کے گھناؤنے جرائم کی پرزور مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسمبلی نے اپنے مظلوم، نہتے فلسطینیوں اور ایرانی بہن بھائیوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

Scroll to Top