ایران کا دوسرا بڑا وار: اسرائیل پر مزید 300 بیلسٹک میزائل داغے گئے

تہران :ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑی فوجی کارروائی کرتے ہوئے مزید 300 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی حملے کی تصدیق اسرائیلی فوج اور مقامی میڈیا نے کی ہے۔

یہ میزائل حملہ اُس ابتدائی کارروائی کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایران نے 100 سے زائد میزائل فائر کیے تھے۔ مجموعی طور پر داغے گئے میزائلوں کی تعداد اب 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ملک بھر کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے، تاہم میزائلوں کی تعداد اور شدت کے باعث کئی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔ تل ابیب، حیفہ، اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت متعدد شہروں میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں اور فضا میں دھماکوں کی گونج سنی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تل ابیب اور دیگر اہم مقامات پر زوردار دھماکوں کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے ہیں۔ شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جوابی کارروائی: اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے، تل ابیب میں دھماکے

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے تاحال سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم حملے کو ایک منظم اور مکمل جوابی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top