سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

ریاض / واشنگٹن :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ خطے میں کسی نئی جنگ کی گنجائش نہیں ہے اور تمام فریقین کو تحمل اور سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی قیادت کے اعتدال پسندانہ کردار کو سراہتے ہوئے مشترکہ سفارتی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ: ہزاروں شہریوں کا سڑکوں پر جشن، افواج کے حق میں نعرے

رابطے کے دوران دونوں شخصیات نے اس معاملے پر مزید سفارتی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے، تاکہ خطے میں قیامِ امن کی کوششیں مؤثر طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔

Scroll to Top