باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ، تحقیقات جاری

باجوڑ :وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ راکٹ لانچر سے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق انکوائری ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی جامع تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے رنگ روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا منصوبہ تجویز

انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Scroll to Top