ایران کا اسرائیل پر خیبر میزائل داغنے کا اعلان، دنیا حیران رہ جائے گی، پاسدارانِ انقلاب

تہران :ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد داغے جائیں گے اور اس حملے سے پوری دنیا حیران رہ جائے گی۔

یہ اعلان جاری آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت کیا گیا ہے، جس کے دوران ایرانی افواج اسرائیل میں ان مقامات کو نشانہ بنا رہی ہیں جہاں سے ایران پر جارحیت کی گئی تھی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور اسلحہ بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاسداران نے مزید بتایا کہ ایرانی فضائیہ نے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں حملے کیے ہیں، اور یہ حملے ان ہی مقامات پر کیے گئے ہیں جہاں سے ایران اور فلسطینی علاقوں پر بمباری کی جاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی میزائل اپنے اہداف کو درست نشانہ بنا رہے ہیں، اور یہ کارروائی بے گناہوں کے خون کا بدلہ ہے۔

پاسداران انقلاب نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سکیورٹی ایک سرخ لکیرہے، جس پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top