خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 ملی میٹر اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خوشگوار تبدیلی مغربی ہواؤں کے ایک نئے سسٹم کے باعث رونما ہو رہی ہے، جو آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سسٹم کے اثرات کے تحت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔