تاریخی لمحہ، جنوبی افریقہ نے پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

تاریخی لمحہ، جنوبی افریقہ نے پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے 282 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

جنوبی افریقہ کی فتح میں ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باووما کی شاندار بیٹنگ نے کلیدی کردار ادا کیا، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ پر 147 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔

ایڈن مارکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،کپتان باووما نے 66 رنز بنائے اور ثابت قدمی سے اپنی ٹیم کو مستحکم کیا، بعد ازاں ٹرسٹن اسٹبس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ کے لیے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ بیڈنگھم 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتا ہے۔

Scroll to Top