حجاج کرام کی واپسی جاری، آج 20 پروازوں کے ذریعے995،4 حجاج وطن پہنچیں گے

حجاج کرام کی واپسی جاری، آج 20 پروازوں کے ذریعے995،4 حجاج وطن پہنچیں گے

حجازمقدس سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 14 جون تک مجموعی طور پر 11,418 حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ آج (اتوار) مزید 20 پروازوں کے ذریعے 4,995 عازمینِ حج پاکستان واپس آئیں گے۔

اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر چھ، چھ پروازیں لینڈ کریں گی، جبکہ کراچی میں چار، ملتان میں تین اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ تمام متعلقہ ادارے ایئرپورٹس پر حاجیوں کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک ہیں۔

حجاج کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرواز کے وقت سے چھ سے آٹھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں تاکہ فلائٹ آپریشن میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

Scroll to Top