امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد ایک امن معاہدہ طے پائے گا۔
ڈسر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ معاہدہ کریں گے بالکل ویسے ہی جیسے میں نے بھارت اور پاکستان کو معاہدے پر راضی کیا۔
ٹرمپ کا اشارہ اس جنگ بندی کی جانب تھا جو ان کے مطابق امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ایک مختصر تصادم کے بعد طے پائی تھی، ٹرمپ نے کہا ہے پہلی صدارت کے دوران سربیا اور کوسووکی جنگ ختم کرائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فی الحال کئی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور ہمیں جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان امن حاصل ہوگا۔
اسرائیل اور ایران کی کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے، دونوں جانب حملوں کا سلسلہ جار ی ہے اور اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے تہران پر بمباری میں شدت پیدا کر دی ہے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف زیادہ سخت اور فیصلہ کن ردعمل کی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان گرے لسٹ سے بچ گیا
اپنی پوسٹ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’مشرقِ وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بنائیں‘‘کا معروف نعرہ بھی دہرایا۔