وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذکردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذکردی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا فراز احمد مغل کے مطابق صوبے میں سکول سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا ہے کہ کم ازکم 50 فیصد بچوں کی دوبارہ سکولوں میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

صوبے کےساڑھے32 ہزار سرکاری سکولوں میں تدریسی مواد، کلاس رومز کی مرمت اور غیرنصابی سرگرمیوں کے لیے 5.9 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

گرلز کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ کے لیے 1539 ملین روپے جبکہ طلبہ و طالبات کے لیے درسی کتب کی مد میں 8545 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 ارب روپے کی لاگت سے ایک گرلز کیڈٹ کالج بھی تعمیر کیا جائے گا جو صوبے کی تعلیمی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، فیصل آباد سے آئے میاں بیوی قتل

10 تاریخی سکولوں کے تحفظ اور بحالی کے لیے 855 ملین روپے کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں، عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے 1000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top