ایران سے پاکستانیوں کے انخلاکا عمل جاری ، 180وطن پہنچ گئے

ایران سے پاکستانیوں کے انخلاکا عمل جاری ، 180وطن پہنچ گئے

ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج 180 پاکستانی باشندے سرحد عبور کر کے وطن واپس پہنچے۔

بارڈر حکام کے مطابق یہ افراد پاک ایران سرحد تفتان کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔ واپس آنے والوں میں 168 زائرین شامل ہیں جو ایران میں مذہبی زیارات کے بعد وطن لوٹے، جبکہ 12 تاجر بھی ایران سے اپنا کاروباری سفر مکمل کر کے واپس آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تمام افراد کی امیگریشن، سیکیورٹی اور طبی جانچ کے بعد انہیں ان کے علاقوں کی طرف روانہ کیا گیا۔ اس عمل کے دوران ضابطہ کار پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید افراد کی آمد متوقع ہے۔

Scroll to Top