اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اختلاف چیئرمین عمران خان سے نہیں بلکہ پارٹی میں موجود اُن شیاطین سے ہے جو نمونوں کی شکل میں تحریک انصاف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ افراد احتجاج کی باتیں تو کرتے ہیں، لیکن ان میں عملی طور پر سڑکوں پر نکلنے کی صلاحیت نہیں۔
مروت کا کہنا تھایہ 10 بار بھی پیدا ہو جائیں تو بھی احتجاج نہیں کر سکتے، اس لیے میں ان کو نمونے کہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کا ترقیاتی بجٹ ناکافی، تھرو فارورڈ 1400 ارب تک جا پہنچا، سردار حسین بابک
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر پارٹی کے نظریے سے انحراف کر رہے ہیں اور کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
شیر افضل مروت کی یہ بیان بازی پارٹی کے اندر جاری اختلافات کو مزید واضح کرتی ہے۔