تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک بار پھر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
دھماکوں کی آوازیں دور دراز علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ سکیورٹی ادارے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تہران میں اسی نوعیت کے دھماکے ہوئے تھے جن میں سرکاری نشریاتی ادارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم حکام کی جانب سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کے بعد ایک ٹویٹ میں تہران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی شہری فوری طور پر دارالحکومت خالی کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو نیوکلیئر معاہدے پر دستخط کرنے چاہیے تھے، اور اب تاخیر کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔