وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم ایرانی شہریوں کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہے۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنی حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ایران کی حمایت کی ہے، اور اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : تہران میں زور دار دھماکے، شہر میں سنسنی پھیل گئی
یہ اہم ملاقات کراچی میں جاری انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔





