فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ترجمان پاک فوج

کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پُرجوش استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات سے خطاب کیا اور انہیں “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے میں پاک افواج کی حکمتِ عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ “کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہوئی ہے، اور “فتنہ ہندوستان” کے مٹھی بھر دہشت گرد ان رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

طالبات نے اس موقع پر کہا، “ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا بجٹ: ٹریفک جرمانوں میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ

آخر میں شرکاء نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Scroll to Top