وزارت منصوبہ بندی نے سابقہ فاٹا کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع (سابقہ فاٹا)کیلئے 36 ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کو رقم جاری کی گئی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق قبائلی علاقوں کی پائیدار ترقی اور استحکام کیلئے یہ ایک بڑی سرمایہ کاری ہے جس کا مقصد متعلقہ خاندانوں کو تعلیم اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کے مطابق یہ منصوبہ سابق فاٹا کیلئے دس سالہ ترقیاتی پلان کاحصہ ہے اور اس پر وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی سیاسی حقیقت لیکن نوجوانوں کو گمراہ کیا یے، امیرحیدر خان ہوتی

رواں مالی سال فاٹا کیلئے مجموعی جاری کردہ رقم 42 ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

Scroll to Top