زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ لاکھوں موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق منسوخ شدہ،زائدالمیعاد اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز مرحلہ وار بند ہوں گی ، 2017 سے زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز 30 جون 2025 کوبند کردی جائیں گی ، 2018 میں زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی۔

2019 کے شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31 اگست،2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبرکو بند ہوں گی، 2021 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اکتوبر،2022 کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز30 نومبر تک بند ہوں گی۔

2023،2024 اور2025 میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز 31 دسمبر کو بند ہو جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں :وزارت منصوبہ بندی نے سابقہ فاٹا کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

ایسے شناختی کارڈز کی مجموعی تعداد 49لاکھ 6 ہزار 611 ہے جن کی تجدید نہیں ہوئی یا ان کا انتقال ہو چکاہے۔

Scroll to Top