صوبائی حکومت نے 4 ریٹائرڈ افسران خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ممبرز تعینات کردئیے

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ریٹائرڈ افسران کو خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ممبر ز تعینات کردئیے۔

محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔ نو تعینات ممبرز میں ایک سابق سفیر، ایک ریٹائرڈ چیف انجینئر اور 2 پی سی ایس افسران شامل ہیں۔

اس سلسلے میں جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیے کے مطابق پی سی ایس سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ آفیسرمحمد اکبر خان کو تین سالوں کے لئے ممبر پبلک سروس کمیشن تعینات کردیاگیا ہے ، اسی طرح ریٹارئرڈ سفیرمحمد طارق کو بھی تین سالوں کے لئے ممبر خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے ۔

ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے ریٹائرڈ چیف انجینئرمحمدیاسین کو ممبر ٹیکنیکل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیاہے ، اس کے علاوہ گریڈ 21کے ریٹائرڈ پی سی ایس سیکرٹریٹ گروپ کے احمد حسن کو ممبر خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق تمام ارکان کو یہ ذمہ داری تین سالوں یا65 سال کی عمر ہونے تک سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کے پاس کسی قسم کا ہنگامی معاشی پلان موجود نہیں،عمر ایوب

اعلامیہ کے مطابق یہ تقرریاں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن آرڈیننس1978 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

Scroll to Top