آئی ایم ایف کا پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ

ضلع کرم میں پٹرول کا بحران، قیمت 300 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی

پارا چنار :(عدنان حیدر)ضلع کرم میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق، ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں کرم میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 50 سے 60 روپے زیادہ وصول کی جا رہی ہے، جب کہ بعض اوقات یہ قیمت 1200 سے 1500 روپے فی لیٹر تک بھی پہنچ چکی ہے۔ اس وقت بھی پٹرول 300 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس ماہ سے ضلع کرم کے راستے بند ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف ایندھن بلکہ اشیائے خورونوش، کپڑا، جوتے اور روزمرہ ضروریات کی تمام اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑکیں کھولی جائیں تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور قیمتوں میں استحکام آ سکے۔عالمی سطح پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی پٹرول بحران جھیل چکے ہیں، اب اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو عام آدمی کا جینا دوبھر ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر ٹرمپ سے ملاقات کےلیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جوتوں کا کاروبار ہے، کرائے اور مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کو ریلیف دینا ہوگا۔

Scroll to Top