پشاور: سینئر صحافی ظاہر شاہ شیرازی نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے اندر اہم شخصیات کو نشانہ بنانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا کردار رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایران نے سانپ کی طرح اپنے ساتھ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے نام پر پال رکھا تھا، جو بعد میں اندرونی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت ہوا۔
ظاہر شاہ شیرازی نے کہا کہ ایران کے حساس علاقوں میں بھارتی انٹیلیجنس نیٹ ورک متحرک تھا، جس کے ذریعے ایران کی کئی اہم شخصیات کو ٹارگٹ کیا گیا۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت بیانات اور چیخ و پکار اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران نے اسرائیل کو میدان جنگ میں قابلِ ذکر نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر امریکا اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوا تو ایران خاموش نہیں رہے گا، نائب وزیر خارجہ
ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال کھلی جارحیت کی عکاسی کرتی ہے، ایک طرف امریکا ایران سے علاقہ خالی کرنے کا کہتا ہے تو دوسری طرف ایران اسرائیل سے تل ابیب خالی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں فریق اپنے اپنے منصوبوں پر گامزن ہیں۔