ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار، جنیوا میں اہم سفارتی ملاقات آج متوقع

ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار، جنیوا میں اہم سفارتی ملاقات آج متوقع

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا راستہ کھل گیا ہے۔

یورپی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ آج جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کریں گے جس پر امریکا نے بھی اتفاق ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایران کے جوہری پروگرام، خطے میں کشیدگی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی درخواست ایران نے کی تھی، اجلاس کے لیے ایران کو پاکستان، چین اور روس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تختِ روانچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتا تاہم اگر امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ایران کے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنیوا میں ہونے والی یہ ملاقات مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال میں سفارتی حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات سے قبل یورپی وزرائے خارجہ کی جنیوا میں ایسٹونیا کی وزیراعظم کایا کالاس سے ملاقات متوقع ہے جو یورپی یونین کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

برسلز طویل عرصے سے ایران جوہری معاہدے  میں مرکزی کردار ادا کرتا رہا ہے تاہم حالیہ مہینوں میں یورپی اثر و رسوخ میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا تجزیہ کاروں سے اہم ملاقاتیں

مذاکرات کا مقصد ایران کو جوہری پروگرام کے پُرامن استعمال کی یقین دہانی پر آمادہ کرنا ہے جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت بھی تعطل کا شکار رہی ہے۔

Scroll to Top