سوات :کالام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 3افراد جاں بحق،3 زخمی، ایک لاپتہ

سوات کی سیاحتی وادی کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں انجن بند ہونے کے باعث سیاحوں کی کشتی دریا میں الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار سات افراد پانی میں ڈوب گئے۔

مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے 3 سیاحوں کی لاشیں اور جبکہ 3 سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، ایک لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

زخمیوں میں ایک سالہ بچہ سدیس بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مقامی افراد بھی شریک ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مزید ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top