امریکا نے بھارت کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

دہشتگردی اور پرتشدد جرائم، امریکا نے بھارت کو ہائی رسک ملک قرار دے دیا

امریکا نے بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو وہاں بڑھتے ہوئے جرائم اور دہشتگردی کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پرتشدد جرائم اور دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن میں سیاحوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جن میں ریپ جیسے سنگین جرائم بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ کے مراکز، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور سرکاری سہولیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، لہٰذا ان مقامات پر خصوصی احتیاط کی جائے۔

ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو سختی سے جموں و کشمیر کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جہاں دہشتگردی اور بے امنی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کی تیاری؟ امریکا نے بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیارے متحرک کر دیے

امریکا کی اپنے شہریوں کیلئے جاری نئی ایڈوائریز میں پاکستان اور بھارت کے بارڈر ایریاز کی طرف سفر سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top