نوشہرہ، زہریلی شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچے بیمار، دو کی حالت نازک

نوشہرہ کے علاقے جلوزئی مہاجر بازار میں ایک ہی خاندان کے سات بچے زہریلی شربت پینے سے بیمار ہوگئے۔

بچوں نے شربت محلے کی ایک دکان سے خریدا، جسے پینے کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی۔

والدین کے مطابق شربت پینے کے فوراً بعد بچوں کو متلی اور چکر آنے لگے۔

متاثرہ بچوں کو فوری طور پر میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top