خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ گیارہ کروڑ روپے کے چائے بسکٹ کھا گئے، دو سو چالیس ارب روپے عیاشیوں میں خرچ کیے گئے ، یہ لوگ گڈ گورننس کی بات کرتے ہیں ، یہ اعداد وشمار ویب سائٹس پر موجود ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران گزشتہ مالی سال کے اخراجات پر ایوان میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھائے گئے۔
اپوزیشن لیڈر خیر پختون خوا نے انکشاف کیا کہ کل سرکاری ملازمیں کا احتجاج تھا، 240 ارب روپے کا ضمنی لے کرانا کیا بہتر کارکردگی ہے۔
ڈاکٹرعباد کا کہنا ہے کہ آپ نے جو بجٹ تھا اس کا کیا ہوا یہ 240 ارب عیاشیوں میں خرچ کی ہے۔۔ کرنٹ بجٹ میں بھی ایک ارب 90 کروڑ زیادہ خرچ کئے۔
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں تعلیم کے بجٹ میں 11 فیصد اضافہ، ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کی تعمیر شامل
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی ہاؤس کا خرچہ ایک ارب 50 کروڑ ہے جبکہ پنجاب کا ایک ارب 40 کروڑ ہے۔





