کبھی مجھے سی ایم ہاؤس بلایا گیا؟ کبھی میرے حلقے کے مسائل سنے گئے؟پی ٹی آئی ایم پی اےآصف محسودکا شکوہ

پشاور : خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن آصف محسود نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ضم اضلاع کی مسلسل محرومیوں، فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم، اور حکومتی رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

آصف محسود نے ایوان میں کہاکہ ہم اب مرج ہو چکے ہیں اور ہم اس صوبے کا حصہ ہیں، مگر ہمیں وہ حقوق نہیں دیے جا رہے جو دیگر اضلاع کو حاصل ہیں،ضم شدہ اضلاع کے فنڈز انہی اضلاع میں خرچ کیے جائیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ نہ انہیں کبھی وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا گیا، اور نہ ہی ان سے ان کے علاقے کے مسائل کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ کبھی مجھے سی ایم ہاؤس بلایا گیا؟ کبھی میرے حلقے کے مسائل سنے گئے؟

آصف محسود نے تجویز پیش کی کہ اگلا اسمبلی اجلاس وزیرستان میں منعقد کیا جائے تاکہ تمام ارکان کو وہاں کے زمینی حقائق اور حالات کا اندازہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ ڈرون حملوں کے باعث معصوم بچے اور بچیاں شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، لیکن کوئی سننے والا نہیں،ہم بھی اس ملک کا حصہ ہیں، بس ہمیں ہمارا آئینی اور انسانی حق دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق سے ملنے والے فنڈز کے لیے ضم اضلاع کو الگ اکاؤنٹ اور الگ سیکرٹریٹ دیا جائے تاکہ وسائل کی شفاف تقسیم ممکن ہو۔

Scroll to Top