پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن لائق خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق نگران حکومت کے دور میں 32 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔
اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی لائق خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن نہیں ہو رہی، لیکن نگران حکومت میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود 200 ارب روپے کی کرپشن کا ذکر کرتی ہے، ہم کرپشن کا تمام پیسہ واپس لائیں گے۔
انہوں نے اسپیکر اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ نیب سے تحقیقات کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ علی امین فلموں میں آئیں گے، تو سپر ہٹ ہوں گے، احمد کریم کنڈی
لائق خان نے دوران تقریر کہا کہ ہمارے 27 سیاسی کارکنوں کو شہید کیا گیا ہے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔





