پشاور: ایشین والی بال نیشنز کپ 2025 کے فائنل میچ میں بحرین نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل مقابلہ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور رہا، جہاں بحرین کی ٹیم نے بہتر حکمت عملی اور مضبوط دفاع کے ذریعے فتح حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کی، جو پاکستان والی بال کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ میچ کے سیٹس کے اسکور 25-22، 21-25، 25-19 اور 25-20 رہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں خصوصاً اٹیکر رزاق احمد اور سیٹر محمد عرفان کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: خار میں بم دھماکہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے والد جاں بحق
پاکستان کے کوچ اور ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سلور میڈل پاکستان والی بال کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھولے گا۔